معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا
Famous YouTuber Ducky Bhai released from jail
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا، انکی روبکار آج عدالت نے جاری کی تھی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے آج انکی رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو اگست 2025 میں لاہور ایئرپورٹ سے جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) ونگ نے گرفتار کیا تھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










