اداکارہ شگفتہ اعجاز کی وزن کم کرنے پر مبنی افواہوں کی تردید
اداکارہ شگفتہ اعجاز کا وزن کم کرنے پر مبنی افواہوں کی تردید
معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حالیہ دنوں میں وزن کم کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر ردعمل دیدیا۔
ایک نجی ٹی وی شو میں جب اینکر نے اداکارہ سے وزن کم کرنے کے بارے میں سوال کیا، تو شگفتہ اعجاز نے کہا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ لوگ کتنے فارغ ہیں کہ جھوٹی خبروں پر یقین کر لیتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی ذیابیطس کی دوا اوزمپک استعمال نہیں کی، اور جو لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے دوا کے ذریعے وزن کم کیا، ان کے خلاف وہ قانونی کارروائی کریں گی۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ لوگوں کے گمان پر یقین کرنا نہ صرف غلط ہے بلکہ دین اسلام بھی کسی شخص کے بارے میں فرضی انداز میں قیاس کرنے سے روکتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ کسی اور کی زندگی پر انگلی اٹھائیں، مگر افسوس کہ اب یہ فیشن بن گیا ہے کہ لوگ دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر کے ساتھ غلط دعوے پھیلائے جا رہے ہیں، جس پر وہ غصہ ہیں، وزن کم کرنے کا یہ سفر بالکل آسان نہیں تھا اور اس کے لیے انہیں سخت محنت اور طویل جدوجہد کرنی پڑی۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ نہ صرف وہ، بلکہ ان کی چھوٹی بیٹیاں بھی اس دوران مشکل وقت سے گزری ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ محنت اور صبر کا نتیجہ ہے، نہ کہ کوئی جادوئی دوا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









