“گھر میں مکمل پردہ کرتی ہوں”، ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا نیا دعویٰ
“گھر میں مکمل پردہ کرتی ہوں”، ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا نیا دعویٰ
سوشل میڈیا پر اپنی کھری اور تیکھے رائے کے لیے مشہور ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے ایک بار پھر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس بار انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ایسا انکشاف کیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کر دیا۔
ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا ہے کہ جو انداز لوگ کیمروں پر دیکھتے ہیں، وہ صرف میڈیا اپیئرنس کے لیے ہوتا ہے، جبکہ گھر میں وہ مکمل پردہ کرتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ گھر میں آنے والے پلمبر، الیکٹریشن یا کوئی بھی غیر محرم مرد کے سامنے بغیر پردے کے نہیں آ سکتی، حتیٰ کہ ان کے بہنوئی کے سامنے بھی وہ پردہ کرتی ہیں۔
ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین نے ڈاکٹر نبیحہ پر دوہرا معیار رکھنے کا الزام عائد کیا۔ صارفین یہ سوال کر رہے ہیں کہ اگر وہ گھر میں سخت پردہ کرتی ہیں تو میڈیا پر ان کا اسٹائل مختلف کیوں نظر آتا ہے؟
یہ پہلا موقع نہیں جب ڈاکٹر نبیحہ نے خبروں میں توجہ حاصل کی ہو۔ اپنی شادی کے وقت بھی انہوں نے میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات اور ایک کروڑ روپے کا عروسی لباس پہنا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث ہوئی تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









