رہائی کے بعد ڈکی بھائی اہلیہ کے ہمراہ پہلی بار منظرِعام پر آگئے
After his release, Ducky Bhai appears in public for the first time with his wife
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر ڈکی بھائی ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے تو اُن کی حالت دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے۔
یوٹیوبر اور وی لاگر ڈکی بھائی تقریباً چار ماہ جیل میں گزارنے کے بعد باہر آئے ہیں۔ انہیں مبینہ طور پر جوئے کی ایپس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی ضمانت کئی مرتبہ مسترد ہوئی تھی۔
رہائی کے فوراً بعد ڈکی بھائی اپنی اہلیہ اروب جتوئی اور وکلا کے ساتھ مجسٹریٹ کورٹ پہنچے۔ وہاں میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رپورٹرز نے ڈکی بھائی سے بار بار سوالات کیے، لیکن انہوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی اور آگے بڑھتے رہے۔



میڈیا کے کیمروں اور مائکس کی دھکم پیل کے دوران وہ خاصے پریشان دکھائی دیے۔ ان کے چہرے سے تھکاوٹ اور ذہنی دباؤ صاف محسوس ہو رہا تھا۔ جیسے ہی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، مداحوں نے فکر کا اظہار کیا۔
ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ اروب جتوئی کی پہلی جھلک سامنے آئی جس میں دونوں خاموش دکھائی دیے۔ مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد بہتر محسوس کریں گے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










