پانچ روز سے لاپتہ معروف سوشل میڈیا اسٹار کی لاش جنگل سے سوٹ کیس میں برآمد
پانچ روز سے لاپتہ معروف سوشل میڈیا اسٹار کی لاش جنگل سے سوٹ کیس میں برآمد
سلووینیا: پانچ روز سے لاپتہ رہنے والی 31 سالہ آسٹریائی بیوٹی انفلوئنسر اسٹیفنی پیپر کی لاش سلووینیا کے جنگل سے ایک سوٹ کیس میں برآمد ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیفنی پیپر ہالیڈے پارٹی کے بعد سے لاپتہ تھیں اور ان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری تھیں۔ آخری بار انہیں پارٹی کے دوران دیکھا گیا، جہاں انہوں نے اپنے دوستوں کو میسج کیا تھا کہ "سیڑھیوں پر کوئی عجیب آدمی ہے، ایک سیاہ سایہ”۔ اس پیغام نے خدشات بڑھا دیے تھے کہ کوئی انہیں پیچھا کر رہا ہے۔
پولیس تحقیقات کے بعد اسٹیفنی کے سابق بوائے فرینڈ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی، جس نے اعتراف کیا کہ اس نے گلا گھونٹ کر اسٹیفنی کو قتل کیا اور لاش کی جگہ پولیس کو بتائی۔
حکام کے مطابق ملزم نے اپنی گاڑی میں کئی مرتبہ سلووینیا کا سفر کیا اور کچھ روز سے لاپتہ تھا۔
اسٹیفنی پیپر آسٹریا کے شہر گراز میں مقیم تھیں اور ملک کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ کے طور پر پہچانی جاتی تھیں۔ انسٹاگرام پر ان کا بائیو کے مطابق وہ گلوکارہ بھی تھیں اور اپنے فالوورز کے لیے میک اپ لکس، پروڈکٹ ریویوز اور بیوٹی ٹپس شیئر کرتی تھیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










