معروف شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کر گئے
Renowned shehnai player Ustad Abdullah passes away
معروف شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کر گئے ہیں۔
ملک کے معروف شہنائی نواز اور صدارتی اعزاز یافتہ استاد عبداللہ 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور دمہ کے مرض میں مبتلا تھے۔
استاد عبداللہ کی نماز جنازہ کوٹری میں ادا کی گئی۔ ان کو ان کے آبائی قبرستان سید بڈھل شاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔
استاد عبداللہ نے سندھی موسیقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں ان کی خدمات کو سراہا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کئی قومی اور عالمی ثقافتی میلوں میں اپنا فن پیش کیا۔
ان کی وفات پر موسیقی کے شائقین اور فنکاروں نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ استاد عبداللہ کی محنت اور فن کی بدولت سندھی موسیقی کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










