جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

معروف پاکستانی اداکار پارس مسرور کی والدہ انتقال کرگئیں

04 دسمبر, 2025 09:54

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار پارس مسرور کی والدہ اداکارہ اور تعلیم کے شعبے کی ماہر بینا مسرور 67 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔

پارس مسرور نے انسٹاگرام پر والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

بینا مسرور نے پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ اور ’جان جہاں‘ میں یادگار کردار ادا کیے، اور شوبز میں اپنی شناخت بنانے کے ساتھ ساتھ ایک معلمہ کے طور پر بھی نمایاں رہیں۔

بیناں مسرور کی شادی بیدی مسرور سے ہوئی تھی اور وہ تعلیم یافتہ اور ثقافت کی پرستار خاتون کے طور پر جانی جاتی تھیں۔

پارس مسرور نے تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں ٹیلی ویژن اور فلموں میں اپنے ورسٹائل کرداروں کے ذریعے پہچان بنائی۔ ان کے نمایاں پروجیکٹس میں ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ شامل ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔