بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

04 دسمبر, 2025 16:28

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم زچگی کے دوران انتقال کر گئیں، جس کی تصدیق ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی گئی۔

ٹک ٹاکر پیاری مریم کے مداحوں کو ایک مختصر پیغام میں بتایا گیا کہ مریم اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ پیاری مریم نے چند ہفتے قبل اپنے فالورز کو بتایا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ لوگ ان کی اس نئی زندگی کے لیے دعاگو تھے۔ مگر افسوس کہ یہ خوشخبری کچھ ہی دنوں میں صدمے میں بدل گئی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں مریم کے چاہنے والوں سے درخواست کی گئی کہ وہ مرحومہ کے لیے دعا کریں۔ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بہت سے صارفین نے تحریر کیا کہ وہ مریم کی مسکراہٹ اور مثبت انداز کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

بعدازاں میں معروف کنٹینٹ کریئیٹر فاطمہ جعفری نے بھی مریم کی وفات کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ پیاری مریم کا انتقال زچگی کے فوری بعد ہوا۔ فاطمہ نے کہا کہ مریم کا شوہر شدید صدمے میں ہے۔ انہوں نے سب سے دعا کی اپیل بھی کی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔