بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

عائزہ خان کو سرجری کروانا مہنگا پڑگیا؛ نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران

05 دسمبر, 2025 10:26

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی یورپ میں سیر و تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس کے بعد مداحوں نے ان کی شکل میں تبدیلیوں پر تبصرے شروع کر دیے ہیں۔

صارفین نے خاص طور پر اداکارہ کے بالوں کے نئے انداز اور چہرے پر ممکنہ تبدیلیوں کو دیکھ کر قیاس آرائیاں کی ہیں کہ عائزہ خان نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔

اداکارہ نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا اور اپنے مداحوں کو تجسس میں رکھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل میں کئی دلچسپ تبصرے بھی شامل ہیں، جن میں کسی نے اداکارہ کا موازنہ مائیکل جیکسن سے کیا، جبکہ ایک صارف نے سوال کیا کہ "آپ پہلے ہی خوبصورت ہیں تو پھر کاسمیٹک سرجری کیوں؟”۔

دوسرے صارفین نے ان کے چہرے، خاص طور پر ناک میں تبدیلی کے حوالے سے اپنی رائے دی، اور بعض نے کہا کہ تصاویر میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔

عائزہ خان کی یہ تصاویر اور مداحوں کے تبصرے اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں اور صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔