ڈکی بھائی کی ذہنی صحت سے متعلق اقرار کنول کے ہوشربا انکشافات

Shocking Revelations by Iqrar Kanwal About Ducky Bhai’s Mental Health
مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کی قریبی دوست اور بزنس پارٹنر اقرار کنول نے پہلی بار عوام کے سامنے ڈکی بھائی کی ذہنی صحت کے بارے میں بات کی ہے۔
اقرار کنول نے کہا کہ جیل کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور قانونی دباؤ نے ڈکی بھائی پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ ان کے مطابق اس وقت ڈکی بھائی کو سکون، پرائیویسی اور وقت کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں ہونے والی تکالیف اور دباؤ کا تجربہ صرف ڈکی بھائی محسوس کر سکتے ہیں، ڈکی بھائی اور عروب اس وقت میڈیا یا عوام سے ملاقات کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس وقت وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور جب وہ بہتر ہو جائیں گے تو سب کچھ کھل کر بیان کریں گے۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کی ذہنی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مداحوں نے ڈکی بھائی اور عروب کے لیے دعائیں کیں۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک غیر قانونی جوا ایپ کو پروموٹ کیا، جس کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











