بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

معروف ٹی وی میزبان حنا نیازی نے منگنی کرلی؛ منگیتر کون؟

08 دسمبر, 2025 13:03

معروف پاکستانی ٹی وی میزبان حنا نیازی نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی وی میزبان حنا نیازی نے اس خوشی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنی منگنی کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: "And she said Yes”۔

حنا نیازی کی منگنی کی تقریب ایک چھوٹی بیچلر پارٹی کی شکل میں منائی گئی۔ اس میں ان کے قریبی دوست اور عزیز شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران حنا نے سیاہ رنگ کا شاندار گاؤن زیب تن کیا۔

 

 

تقریب میں حنا اور ان کے منگیتر دونوں سیاہ لباس میں نظر آئے۔ تاہم حنا نے اپنے منگیتر کا چہرہ یا ان کے بارے میں کوئی ذاتی معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔

حنا نیازی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں، انکے تقریباً 1.67 لاکھ انسٹاگرام فالوورز ہیں۔ وہ نجی ٹی وی پر ایک مقبول شو کی میزبانی بھی کر رہی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔