معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرابو مرضع ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Famous Social Media Star Killed in Traffic Accident
سعودی عرب کے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ ریاض کے شمالی علاقے ہیل کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت ابو مرضع اپنی گاڑی میں اپنے کزن اور ایک دوست کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ان کی گاڑی ایک کنسٹرکشن کمپنی کی روڈ مینٹیننس مشین سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ نتیجتاً ابو مرضع موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے فوری طور پر تینوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں ابو مرضع کے کزن کومے میں چلے گئے اور ان کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دوست کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ مداحوں نے کہا کہ ابو مرضع اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو خوشی اور مسکراہٹ بکھیرتے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداح اور دوستوں نے تعزیتی پیغامات بھی شیئر کیے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












