اتوار، 14-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/23هـ (14-12-2025م)

رابی پیرزادہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں؛ شوہر کون ہے؟

13 دسمبر, 2025 09:20

پاکستان کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے اپنی ازدواجی زندگی کے آغاز کا اشارہ دیا ہے۔

رابی پیرزادہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں نکاح کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نکاح سنت ہے اور اسی میں خیر و برکت پوشیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نکاح ایسا مقدس بندھن ہے جو محبت کو جائز شکل دیتا ہے، عزت کو مضبوط کرتا ہے اور رشتے کو دوام بخشتا ہے۔

انہوں نے دعا بھی کی کہ اللہ ہر شادی شدہ جوڑے کو سکون، محبت اور رحمت عطا فرمائے۔

اس کے علاوہ رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں ایک مرد اور ایک خاتون ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر میں اگرچہ دونوں کے چہرے واضح نہیں، تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ خاتون خود رابی پیرزادہ ہیں۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے چند اشعار بھی تحریر کیے، مگر اپنے ہمراہ موجود شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

اس پراسرار پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق تبصروں اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔