معروف اداکار کی اپارٹمنٹ سے لاش برآمد

معروف اداکار کی اپارٹمنٹ سے لاش برآمد
ہالی ووڈ کے معروف اداکار پیٹر گرین، جو فلموں ’دی ماسک‘ اور ’پلپ فکشن‘ میں اپنے یادگار ولن کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے، اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت کی تصدیق ان کے قریبی منیجر گریگ ایڈورڈز نے کی۔

پولیس نے بتایا کہ پیٹر گرین کو جمعے کی دوپہر تقریباً 3:25 بجے نیویارک کے لوئر ایسٹ سائیڈ میں واقع کلنٹن اسٹریٹ پر موجود ان کے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں کسی مشتبہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے، تاہم موت کی حتمی وجہ آٹاپسی کے بعد سامنے آئے گی۔
پیٹر گرین نے 1990 کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں خاص مقام بنایا، جہاں انہوں نے منفی کرداروں سے اپنی پہچان بنائی۔
ان کی فلمی زندگی کی چند نمایاں مثالوں میں ’دی ماسک‘ میں ڈوریان ٹائریل اور ’پلپ فکشن‘ میں زید کے کردار شامل ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












