بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

لیجنڈری اداکارہ 45 برس کی عمر میں چل بسیں

16 دسمبر, 2025 13:17

معروف آسٹریلوی اداکارہ اور سماجی کارکن ریکل کارپانی طویل علالت کے بعد 45 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان کی بہن جارجیا کارپانی نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہماری خوبصورت بیٹی اور محبوب اداکارہ ریکل کارپانی طویل بیماری کے بعد اب ہم میں نہیں رہیں۔

اداکارہ کی آخری رسومات جمعہ، 19 دسمبر کو ادا کی جائیں گی۔ اس موقع پر صرف قریبی اہلخانہ اور دوست شریک ہوں گے۔ خاندان نے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کرتے ہوئے مزید بیانات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریکل کارپانی نے آسٹریلوی ٹیلی وژن میں ایک طویل اور کامیاب کیریئر بنایا۔ بعد میں انہوں نے امریکی پروڈکشنز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ سماجی اور سیاسی معاملات میں بھی فعال رہیں۔ ریکل خواتین کے حقوق کی بھرپور حامی تھیں اور اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی مسائل، بشمول اسرائیل فلسطین تنازع پر آواز بلند کرتی رہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔