بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

علیزے شاہ سینئر اداکارہ صبا فیصل اور ٹی وی میزبان ندا یاسر پر برس پڑیں!

18 دسمبر, 2025 10:48

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کے ندا یاسر اور صبا فیصل کے بارے میں طنزیہ تبصرے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’’عہدِ وفا‘‘ میں ڈاکٹر دعا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی علیزے شاہ اپنی بے باک رائے اور کھلے خیالات کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

حالیہ دنوں میں صبا فیصل اور ندا یاسر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

ندا یاسر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس پر کچھ صارفین نے ردِعمل دیا اور بعد میں ندا یاسر نے معافی مانگ کر معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب صبا فیصل اپنے خیالات کے سبب، جو وہ ’’بہوؤں اور بیویوں کو قابو میں رکھنے‘‘ سے متعلق بیان کر چکی ہیں، سخت تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔

اس دوران علیزے شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر اس معاملے میں حصہ لیتے ہوئے طنزیہ انداز اپنایا اور کہا کہ یہ دونوں سینئر اداکار وہی سلوک بھگت رہی ہیں جس کی وہ مستحق ہیں۔

ایک اور پوسٹ میں علیزے نے زور دیا کہ ریسپیکٹ دونوں طرف سے ہونی چاہیے، اور اپنے پیغام میں سینئرز پر طنز بھی کیا۔

علیزے شاہ نے صبا فیصل کے بارے میں کہا کہ وہ دو پروجیکٹس میں ان کے ساتھ کام کر چکی ہیں، مگر پھر بھی انہیں ’’نیچرل‘‘ اداکارہ کے طور پر تسلیم نہیں کیا گیا، اور ندا یاسر کے حوالے سے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید انہیں اپنے شوہر یاسر نواز سے اسٹاف کو ادائیگی نہ کرنے کی عادت ملی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین علیزے شاہ کے کھلے اور جرات مندانہ تبصروں پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین ان کے انداز کو منفرد اور بے باک قرار دے رہے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔