جیل سے رہائی کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی آمدنی ہوئی؟ یوٹیوبر ڈکی بھائی کا بڑا انکشاف

How much did the first vlog earn after jail release? YouTuber Ducky reveals all
ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد یوٹیوب چینل کی حالت اور آمدن کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔
یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے تازہ وی لاگ میں بتایا کہ فی الحال انہیں اپنے چینل تک مکمل رسائی نہیں دی گئی۔ انہیں صرف ایڈیٹر لیول کی محدود رسائی حاصل ہے جس کے باعث وہ نہ ویڈیوز اپلوڈ یا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں اور نہ ہی آمدن کے اعداد و شمار دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ایڈسینس اکاؤنٹ بلاک ہونے کی وجہ سے وہ چینل سے فی الحال کوئی آمدن حاصل نہیں کر رہے۔ انہوں نے یہ تاثر بھی مسترد کیا کہ رہائی کے بعد اپلوڈ ہونے والے وی لاگز سے انہیں زیادہ کمائی ہوئی ہے، بلکہ موجودہ آمدن صفر ہے۔ وہ اس صورتحال کو شدید ناانصافی قرار دیتے ہیں۔
ڈکی بھائی نے بتایا کہ ان کے پاس اپنا موبائل بھی نہیں ہے جس میں بہت سا مواد موجود ہے، اس کے علاوہ ان کے ریسٹورنٹ کا اکاؤنٹ بھی بند ہے اور تمام اخراجات ان کے دوست اور بزنس پارٹنر اریب دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی یوٹیوب پر جلد 10 ملین سبسکرائبرز کا ہدف حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ حالیہ مہینوں میں بیٹنگ ایپلیکیشنز کی مبینہ تشہیر کے باعث وہ قانونی کارروائی کا سامنا بھی کر چکے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












