منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

بھارتی رقاصہ نورا فتحی کار حادثے کا شکار

21 دسمبر, 2025 09:00

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتحی ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ممبئی میں امریکی ڈی جے ڈیوڈ گیٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔

ایک نشے میں دھت ڈرائیور کی گاڑی نورا فتحی کی کار سے ٹکرا گئی، جس سے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے فوراً بعد نورا کی ٹیم نے انہیں قریبی اسپتال پہنچایا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے سی ٹی اسکین سمیت ضروری طبی معائنے کیے اور کسی اندرونی چوٹ یا خون بہنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ٹکر کے باعث نورا فتحی کو ہلکا سا دماغی جھٹکا لگا ہے۔

ڈاکٹروں نے اداکارہ کو آرام کا مشورہ دیا، لیکن نورا فتحی نے اپنی طے شدہ پرفارمنس منسوخ کرنے کے بجائے کنسرٹ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا اور اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں۔

حادثے کے بعد نورا فتحی کی گاڑی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں، جن میں گاڑی پر ٹکر کے واضح نشانات دیکھے جا سکتے ہیں، جس پر مداحوں نے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔