لیجنڈری اداکار نے 46 برس کی عمر میں خودکشی کرلی

Legendary actor commits suicide at the age of 46
معروف امریکی اداکار جیمز رین سون کا 46 سال کی عمر میں اچانک انتقال ہو گیا ہے۔
لاس اینجلس میڈیکل ایگزامینر کے مطابق اداکار جیمز رین سون نے جمعہ کے روز خودکشی کرلی۔ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔
جیمز رین سون 1979 میں بالٹی مور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے کارور سینٹر فار آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلیم حاصل کی۔ یہاں وہ 1993 سے 1997 تک زیرِ تعلیم رہے۔ 2002 میں انہوں نے ٹی وی اور فلم میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی قابلِ ذکر فلم ’Ken Park‘ تھی، جس نے ان کے کیریئر کو نیا رخ دیا۔
2003 میں انہیں مشہور کرائم ڈرامہ سیریز ’The Wire‘ میں زگی سبوٹکا کا کردار ملا۔ سیزن ٹو کی 12 اقساط میں ان کی اداکاری کو ناقدین اور شائقین دونوں نے سراہا۔ اس کردار نے جیمز رین سون کو بین الاقوامی شہرت دلائی۔
بعد میں انہوں نے HBO کی سیریز ’Generation Kill‘ میں امریکی میرین کارپل جوش رے پرسن کا حقیقی کردار ادا کیا۔ اس سیریز کی سات اقساط میں ان کی کارکردگی کو بھی بہت سراہا گیا۔
فلمی دنیا میں بھی رین سون کی اداکاری نمایاں رہی۔ وہ ہارر فلم ’It Chapter Two‘ میں ایڈی کیس براک کے کردار میں نظر آئے اور ان کی اداکاری کی بھرپور تعریف کی گئی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












