شوبز کے افق سے چمکتے وہ ستارے جو 2025 میں خاموش ہوئے

شوبز کے افق سے چمکتے وہ ستارے جو 2025 میں خاموش ہوئے
سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک غمگین سال ثابت ہوا۔
اس سال فلم، ڈرامہ، تھیٹر اور ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والے کئی معروف فنکار اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
سال کے دوران سینئر اداکارہ عائشہ خان 20 جون کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں۔ عائشہ خان ڈرامہ انڈسٹری کی قابلِ احترام اور تجربہ کار فنکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی۔
مزاحیہ اداکار جاوید کوڈو اپریل میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئے، جبکہ اداکارہ ہُمیرہ عابد، جو ماڈل اور اداکار امان علی کی والدہ بھی تھیں، 3 مئی کو اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
تھیٹر اور فلم کے معروف فنکار لکی ڈئیر 30 ستمبر کو طویل بیماری کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے، اور نامور اداکار انور علی بھی 1 ستمبر کو وفات پا گئے۔
فلم پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چوہدری کامران اعجاز 4 نومبر کو برین ہیمرج کے باعث انتقال کر گئے، جب کہ سینئر فلم رائٹر محمد کمال پاشا بھی 3 اکتوبر کو طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 300 سے زائد فلموں کے اسکرپٹس تحریر کیے اور پاکستانی سینما میں اہم خدمات انجام دیں۔
ان تمام شخصیات کا انتقال نہ صرف شوبز انڈسٹری کے لیے بلکہ ان کے چاہنے والوں کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی خدمات، محنت اور فن ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












