منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

فیروز خان ہٹ دھرمی سے باز نہ آئے!! بچوں کی تحویل لینے سے انکار کردیا: علیزے سلطان

26 دسمبر, 2025 12:29

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر فیروز خان نے بچوں کی تحویل لینے سے انکار کر دیا ہے، جس سے علیزے سلطان کی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔

علیزے سلطان نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے تاکہ بچوں کی قانونی تحویل کا مسئلہ حل ہو سکے۔ وہ کہتی ہیں کہ دو بار کوشش کے باوجود فیروز خان نے دونوں بچوں کو لینے سے انکار کیا، حالانکہ والد کی حیثیت میں یہ ان کی ذمہ داری تھی۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے علیزے سلطان کا دفاع کیا اور کہا کہ بچوں کی پرورش صرف ماں کی ذمہ داری نہیں بلکہ باپ کی بھی لازم ہے۔ کئی لوگوں نے فیروز خان پر تنقید کی کہ انہوں نے دوبارہ شادی کے بعد اپنی والدانہ ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

علیزے سلطان نے کم عمری میں طلاق اور مبینہ گھریلو تشدد کا سامنا کیا، اور اب اکیلی ماں کے طور پر بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔ دوسری طرف فیروز خان، جو بچوں کے والد ہیں، نہ صرف تحویل لینے سے انکار کر رہے ہیں بلکہ بچوں کی ضروریات پوری کرنے میں بھی ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اور ان کے دو بچے ہیں، سلطان اور فاطمہ۔ 2020 میں علیزے سلطان نے عدالت سے رجوع کیا اور طلاق حاصل کی، جبکہ فیروز خان نے اپنی ذمہ داریوں سے گریز کیا۔

علیزے سلطان کا کہنا ہے کہ والد کی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنے والے فیروز خان ایک ناکام باپ کی مثال ہیں، اور بچوں کی بھلائی کے لیے عدالت کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔