معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اداکار حمزہ سہیل سے شادی کرلی؟ تصاویر وائرل

Pakistani actress Sajal Ali married actor Hamza Sohail?
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار حمزہ سہیل کی ممکنہ شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔
مختلف انسٹاگرام اکاؤنٹس پر یہ دعویٰ سامنے آیا کہ دونوں 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔ اس خبر نے مداحوں میں خوشی اور دلچسپی پیدا کر دی ہے۔
تاہم، سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے افواہوں کو رد کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بغیر تصدیق شدہ خبروں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ذاتی خبر ہوگی تو وہ خود ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

سجل علی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور ورسٹائل اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے "اورنگریزہ”، "گلِ رانا”، "چپ رہو”، "یقین کا سفر”، "یہ دل میرا”، "آنگن”، "دھوپ کی دیوار”، "کچھ ان کہی”، "صنفِ آہن” اور "میں منٹو نہیں ہوں” جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔
دوسری جانب حمزہ سہیل نے بھی قلیل عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شناخت قائم کر لی ہے۔ ان کے نمایاں کاموں میں "فیری ٹیل” سیزن 1 اور 2، "زرد پتوں کا بن”، "برنس روڈ کے رومیو جولیٹ” اور "دل والی گلی” شامل ہیں۔ خاص طور پر "زرد پتوں کا بن” میں سجل علی کے ساتھ حمزہ سہیل کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












