منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

معروف پاکستانی اداکارہ کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی

28 دسمبر, 2025 10:07

پاکستانی اداکارہ مہربانو نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور واضح کر دیا کہ وہ فی الحال شادی شدہ نہیں ہیں۔

یہ اعلان اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب (Q&A) سیشن کے دوران کیا، جب ایک مداح نے براہِ راست پوچھا کہ کیا وہ شادی شدہ ہیں، جس پر مہربانو نے مختصر اور سیدھا جواب دیا: "نہیں”۔

مہربانو اور شاہ رخ کاظم علی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، اور مہربانو اپنے جراتمندانہ کرداروں اور اداکاری کے لیے ملک بھر میں جانی جاتی ہیں۔

گزشتہ چند ماہ سے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ چکی تھیں کہ مہربانو اور ان کے شوہر علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔ ستمبر 2025 میں مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کے شوہر کی تصاویر اچانک غائب ہو گئی تھیں، جس نے افواہوں کو بڑھاوا دیا۔

مہربانو کے واضح جواب نے ان افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔