پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام چل بسا

A senior leader of Pakistan Peoples Party’s father has passed away
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئر کیمرہ مین عاکف ملک انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے فلمی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عاکف ملک کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے پس منظر میں رہ کر پاکستانی سینما کو مضبوط کیا۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران 150 سے زائد پاکستانی فلموں کی عکس بندی کی اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت نمایاں مقام حاصل کیا۔
قریبی ذرائع کے مطابق عاکف ملک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ فلمی اسٹوڈیوز کی بندش اور کام کے مواقع کم ہونے کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار رہے۔ ان مشکلات کے باوجود انہوں نے ہمیشہ فلم انڈسٹری سے وابستگی کو فخر سمجھا۔
ان کے انتقال پر اداکاروں، ہدایتکاروں اور تکنیکی عملے نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ عاکف ملک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی فلم انڈسٹری میں شدت سے محسوس کی جائے گی۔
عاکف ملک جیسے سینئر کیمرہ مین پاکستانی سینما کا قیمتی اثاثہ تھے، جنہوں نے خاموشی سے کئی یادگار فلموں کو زندگی بخشی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












