منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

2025 میں راہیں جدا کرنیوالی نامور پاکستانی شخصیات

29 دسمبر, 2025 11:30

سال 2025 پاکستانی شوبز، کھیل اور ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے مداحوں کے لیے جذباتی طور پر غیر معمولی رہا، کیونکہ کئی معروف شخصیات نے اپنی ازدواجی زندگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ علیحدگیاں نہ صرف مداحوں کے لیے حیران کن رہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی طویل بحث کا موضوع بنی رہیں۔

سال 2025 میں اپنی ازدواجی زندگی ختم کرنے والے کچھ نمایاں جوڑوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق

سابق کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ نے علیحدگی اختیار کی، جس کے بعد ثانیہ اشفاق نے کہا کہ بچے باپ کی توجہ سے محروم رہ گئے اور ازدواجی زندگی میں ایک تیسرے فرد کی مداخلت سے مسائل پیدا ہوئے۔

انوشے عباسی اور اینان عارف

اداکارہ انوشے عباسی نے حال ہی میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی طلاق چھ سال قبل ہوچکی تھی، تاہم اب انہوں نے اپنی ذاتی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

سحر حیات اور سمیع رشید

ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات نے شوہر سمیع رشید سے طلاق کی تصدیق کی، ان کے ہاں 2024 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد علیحدگی اور بچے کی پرورش پر باتیں سامنے آئیں۔

خوشبو اور ارباز خان

معروف اداکارہ خوشبو نے اپنی سابقہ شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ازدواجی زندگی میں انہیں دھوکے کا سامنا کرنا پڑا اور مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیا گیا۔

عاصم اظہر اور میرب علی

گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی منگنی کی منسوخی کا اعلان کیا، جس سے مداحوں کو حیرت ہوئی۔

زارا ترین اور فاران طاہر

سینئر اداکارہ زارا ترین نے بتایا کہ ان کا رشتہ صرف چار ماہ ہی قائم رہ سکا۔

حنا رضوی اور عمار احمد

اداکارہ حنا رضوی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کیا، تاہم طلاق کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

سبحان عمیس اور عبیر اسد

فروری 2025 میں شادی کرنے والے اس جوڑے نے سات ماہ بعد علیحدگی اختیار کی، وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

میرا سیٹھی اور بلال ایم صدیقی

اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی نے اپنے بچپن کے دوست بلال صدیقی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی

 ٹک ٹاک اسٹار ایمن زمان نے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پر تمام مشترکہ تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں۔

سارہ عمر اور محسن طلعت

اداکارہ سارہ عمر نے نو سالہ شادی کے اختتام کا اعلان کیا اور طلاق کے بعد دوبارہ عملی زندگی کا آغاز کیا، جس میں وہ رئیلٹی شو میں بھی نظر آئیں۔

سال 2025 نے ثابت کیا کہ شوبز اور ڈیجیٹل دنیا میں ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ بھی اتنے ہی نمایاں اور عوامی دلچسپی کے حامل ہیں جتنے کہ ان کے کام اور شہرت۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔