طلاق کے بعد نیا ہنگامہ؛ عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

طلاق کے بعد نیا ہنگامہ؛ عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا اہم بیان سامنے آ گیا
سابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی طلاق کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ نے اپنا بیان جاری کردیا۔
ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نائلہ راجہ نے عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے حوالے سے سخت ردعمل دیا اور وضاحت کی کہ الزامات کی سچائی کا تعین صرف قانونی فورمز کے ذریعے ممکن ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ الزام تراشی کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں اور اصل ثبوت عدالت یا متعلقہ محکموں میں پیش کریں۔

یاد رہے کہ نائلہ راجہ جولائی 2025 میں سوشل میڈیا پر خبروں میں آئیں، جب عماد وسیم کے ساتھ اُن کی تصاویر وائرل ہوئیں۔ اس وقت ثانیہ اشفاق تیسرے بچے کی امید سے تھیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث ہوئی تھی۔
اب طلاق کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نائلہ راجہ پر دوبارہ تنقید کی، اور ان سے وضاحت کا مطالبہ کیا کہ آیا الزامات درست ہیں یا نہیں۔ اس کے جواب میں نائلہ راجہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں واضح کیا کہ بدنامی صرف جھوٹے اور نقصان پہنچانے والے دعوؤں پر لاگو ہوتی ہے اور کسی کو بھی اصل ثبوت پیش کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص قانونی طریقہ اختیار کرے اور الزام تراشی یا افواہوں میں ملوث نہ ہو۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












