بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

ذاتی دشمنی یا غیرت کے نام پر قتل؟ معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا

12 جنوری, 2026 15:40

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں معروف ٹک ٹاکر رضوانہ عرف حسینہ کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار افراد نے اچانک فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں رضوانہ عرف حسینہ شدید زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم اب تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذاتی دشمنی، غیرت کے نام پر قتل یا سوشل میڈیا سے جڑا کوئی تنازعہ بھی ممکنہ وجہ ہو سکتا ہے۔ تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

یہ واقعہ ملک میں خواتین سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی ایک اور مثال ہے۔ حالیہ برسوں میں متعدد ٹک ٹاکرز کو نشانہ بنایا گیا، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایسے واقعات خواتین کی آن لائن موجودگی اور آزادی اظہار پر سوالیہ نشان بن رہے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔