لیجنڈری اداکار 92 برس کی عمر میں چل بسے

Legendary actor passes away at the age of 92
مشہور برطانوی اداکار ڈیریک مارٹن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اداکار ڈیریک مارٹن کا انتقال طبعی وجوہات کے باعث ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی برطانوی شوبز انڈسٹری میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
ڈیریک مارٹن کو اصل شہرت مقبول برطانوی ڈراما سیریز ایسٹ اینڈرز سے ملی۔ انہوں نے اس سیریز میں ٹیکسی ڈرائیور چارلی سلیٹر کا کردار ادا کیا، جو ایک نرم دل اور ہمدرد انسان کے طور پر ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا گیا۔ یہ کردار کئی برس تک کہانی کا اہم حصہ رہا اور 2016 میں اس کردار کی اسکرین پر موت تک مقبول رہا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیریک مارٹن نے کبھی باقاعدہ اداکاری کی تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ ان کی پیدائش اور پرورش مشرقی لندن کے علاقے بو میں ہوئی۔ اداکاری میں آنے سے قبل انہوں نے مختلف پیشے اپنائے۔ وہ قصاب بھی رہے، سڑکوں پر کام کرنے والے مزدور بھی اور رائل ایئر فورس میں نیشنل سروس بھی انجام دی۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور سائنس فکشن سیریز ڈاکٹر ہو میں بطور اسٹنٹ مین کیا۔ 1970 کی دہائی کے اوائل میں ایک حادثے کے بعد انہوں نے اسٹنٹ کا کام چھوڑ دیا اور مکمل طور پر اداکاری کی طرف آ گئے۔
اپنے طویل فنی سفر کے دوران ڈیریک مارٹن نے کئی معروف اور کلاسک برطانوی ٹی وی شوز میں کام کیا۔ ان میں Z-Cars، The Sweeney، Minder، The Bill اور Little Britain شامل ہیں۔ ہر کردار میں انہوں نے اپنی سادگی اور حقیقت پسندی سے ناظرین کو متاثر کیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












