ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

بشریٰ انصاری کے مزاح پر جاوید شیخ برہم، طلاق پر مذاق کو نامناسب قرار دے دیا

17 جنوری, 2026 10:30

معروف اداکار جاوید شیخ نے اداکارہ بشریٰ انصاری کے ایک حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی، خاص طور پر گھر کے ٹوٹنے جیسے معاملے کو مذاق بنانا مناسب نہیں۔

حال ہی میں شوبز سے وابستہ کئی نامور شخصیات بشمول جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، روبینہ اشرف اور بہروز سبزواری ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں گفتگو کے دوران بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ کی طلاق سے متعلق ایک واقعہ ہنستے ہوئے بیان کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار جاوید شیخ کے گھر گئیں مگر انہوں نے کھانے تک کا نہیں پوچھا، کیونکہ ان کے بقول اس وقت ان کا گھر ہی موجود نہیں تھا۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ انہوں نے جاوید شیخ کا گھر بنتے اور پھر ٹوٹتے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا، تاہم اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

بشریٰ انصاری کے اس اندازِ گفتگو پر جاوید شیخ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا گھر اجڑ جانا یا رشتہ ختم ہونا خوشی یا ہنسی کا موضوع نہیں ہونا چاہیے۔

سینئر اداکار نے جواباً کہا کہ جس طرح ان کی ذاتی کہانی سنائی جا رہی ہے، اسی طرح دوسروں کو بھی چاہیے کہ اپنی زندگی کے تجربات پر بات کریں، کیونکہ بشریٰ انصاری کا گھر بھی ٹوٹا ہے اور اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

جاوید شیخ کے اس ردعمل کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ مل رہی ہے، جہاں صارفین ذاتی معاملات پر مذاق کے رجحان پر بحث کر رہے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔