معروف پاکستانی ٹک ٹاکر خاتون گرفتار

Famous Pakistani Female TikToker Arrested
پشاور میں ایک خاتون انفلوئنسر کو ڈانس کلب کھولنے کے اعلان کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سونیا شاہ زوجہ دادو شاہ کو گلبہار نمبر 4 اعجاز آباد سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا دعویٰ کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون نے نازیبا زبان استعمال کی، جو معاشرتی اقدار اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر عوام کو بے راہ روی کی جانب راغب کرنے کے الزامات بھی ان پر ہیں۔
گرفتار ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبہار میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ فحاشی، بدامنی اور بے راہ روی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔ لیڈیز پولیس نے افسران بالا کے نوٹس پر یہ کارروائی کی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












