پاکستان کے معروف اداکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

Renowned Pakistani Actor Shot Dead by Unknown Assailants
لاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایکسائز افسر اور معروف ٹی وی و فلم اداکار رانا آفتاب احمد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ صبح کے وقت دفتر جانے کے لیے اپنے گھر سے باہر نکلے تھے۔
پولیس کے مطابق رانا آفتاب کے گھر کے باہر ایک گاڑی پہلے سے کھڑی تھی، جس میں تین سے چار افراد سوار تھے۔ جیسے ہی وہ باہر آئے، حملہ آوروں میں سے ایک شخص نے گاڑی سے اتر کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
رانا آفتاب احمد ماضی میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ رہے اور چند برس قبل ریٹائر ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں بھی اپنی پہچان بنائی۔ وہ متعدد مشہور ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکے تھے۔
ان کے مشہور ڈراموں میں لال آندھی، لاگ، رکھوالا، ایک محبت آزمائش سمیت کئی مقبول پراجیکٹس شامل ہیں۔ ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
ابھی تک ان کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












