جمعرات، 22-جنوری،2026
جمعرات 1447/08/03هـ (22-01-2026م)

پی آئی اے کی طرح کراچی کو بھی پرائیوٹائز کردیں، ہم سب مل کر خرید لیں گے اور بہت اچھا چلائیں گے: تابش ہاشمی

22 جنوری, 2026 13:01

پاکستان کے معروف میزبان تابش ہاشمی نے کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ پر شدید رنج و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید کراچی کا کوئی گھر ایسا نہ ہو جہاں گل پلازہ سے متعلق کوئی چیز موجود نہ ہو۔ تابش ہاشمی نے یاد دلایا کہ بچپن سے لے کر جوانی اور اب پکی عمر تک شہر کی مختلف ایسوسی ایشنز ایک ایک کرکے ختم ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس سنی جس میں کہا گیا کہ وہ جوابدہ ہیں، لیکن صرف باتوں سے کام نہیں چلتا، عمل کرنا پڑتا ہے۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ کراچی میں یہ پہلا واقعہ نہیں، پہلے بھی کئی آگیں لگ چکی ہیں اور کئی ڈمپروں کے نیچے بچے آکر ہلاک ہو چکے ہیں۔

میزبان نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ واقعی جوابدہ ہیں تو ان کے عہدے یا تنخواہ میں کیا تبدیلی آئی؟ متاثرہ افراد کو جو ہرجانے دیے جاتے ہیں، وہ بھی حکومت اپنی جیب سے نہیں دیتی۔

تابش ہاشمی نے طنز کرتے ہوئے کہا: "جیسا حکومت نے پی آئی اے کو نہیں چلا سکا اور پرائیوٹائز کیا، اسی طرح کراچی کو بھی پرائیوٹائز کر دیں۔ پٹھان، بلوچ، سندھی، مہاجر، پنجابی – سب شہر خرید لیں گے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اسے بہترین انداز میں چلا لیں گے۔”

انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح حالات چلتے رہے تو موجودہ انتظامیہ شہر کو سنبھال نہیں پائے گی، اس لیے عوام خود ہی شہر کو سنبھالنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

سانحہ گل پلازہ کے بعد تابش ہاشمی کا یہ بیان حکومت پر تنقید اور شہری مسائل کے حل کے لیے زور دینے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔