جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

معروف اداکار عمر عالم رشتہ ازدواج میں منسلک

25 جنوری, 2026 13:58

معروف پاکستانی اداکار عمر عالم رشتہ ازدواج میں منسلک  ہو گئے ہیں۔

اداکار عمر عالم کا نکاح فضا مسرور سے ہوا ہے، نکاح کی تقریب میں قریبی رشتےداروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

اداکار عمر عالم کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ اداکار نے ہلکے آسمانی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ دلہن نے گلابی رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ عمر عالم نے اپنی اہلیہ فضا مسرور کو ایک فضائی سفر کے دوران منفرد انداز میں جہاز میں پروپوز کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔