جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

متنازعہ فلم دھرندھر کا معروف بھارتی اداکار زیادتی کے الزام میں گرفتار

26 جنوری, 2026 12:45

بالی ووڈ فلم "دھرندر” کے اداکار ندیم خان کو 10 سال تک اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ جسمانی تعلقات قائم رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے شکایت کی کہ وہ 2015 میں ندیم خان کے گھر ملازمت کے لیے آئیں اور آہستہ آہستہ ان کے قریب ہو گئیں۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اداکار نے انہیں شادی کا وعدہ کیا تھا، جس کی بنیاد پر ان کے درمیان جسمانی تعلقات قائم ہوئے جو تقریباً ایک دہائی تک جاری رہے۔ تاہم، جب اداکار نے وعدہ پورا کرنے سے انکار کیا تو خاتون نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تعلقات زیادہ تر خاتون کے گھر اور ندیم خان کے ورسووا میں واقع گھر میں ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ چونکہ زیادہ تر مبینہ واقعات مالوانی پولیس کے دائرہ اختیار میں پیش آئے، اس لیے ورسووا پولیس نے زیرو ایف آئی آر کے تحت کیس مالوانی پولیس کو منتقل کیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار اداکار سے بھی تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔