جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ کرنے کا اعلان

29 جنوری, 2026 11:54

پاکستان کے معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے اپنے کیرئیر سے متعلق جلد ایک اہم فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

ساحر علی بگا نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ وہ موسیقی سے جڑا ایک بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، جس کا اعلان وہ جلد عوامی سطح پر کریں گے۔

ان کی یہ اسٹوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت کے مشہور گلوکار اریجیت سنگھ نے فلمی پلے بیک سنگنگ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔

ساحر علی بگا نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ اریجیت سنگھ نے موسیقی نہیں چھوڑی بلکہ آزادی کا انتخاب کیا ہے۔ ان کے مطابق ایک سچا فنکار کبھی ہار نہیں مانتا بلکہ وقت کے ساتھ خود کو بہتر بناتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب کوئی فنکار برسوں محنت کر کے کسی انڈسٹری کو کھڑا کرے اور وہی انڈسٹری اس کا دل توڑ دے تو ایسے میں مشکل مگر ضروری فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

پاکستانی گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ بھی جلد اپنے اگلے قدم کا اعلان کریں گے اور یہ ایک ایسا سفر ہوگا جو سچائی، آزادی اور خالص فن پر مبنی ہوگا۔

اسٹوری کے آخر میں ساحر علی بگا نے لکھا کہ ایک نیا باب جلد شروع ہونے والا ہے اور مداح جڑے رہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے فلمی موسیقی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس پر شوبز حلقوں میں خاصی بحث جاری ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔