جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

ہالی ووڈ اداکارہ کیتھرین اوہارا چل بسیں

31 جنوری, 2026 11:42

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیتھرین اوہارا کا انتقال ہو گیا ہے۔

 کیتھرین اوہارا 71 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد چل بسیں۔ انہوں نے کئی فلموں اور ٹی وی سیریز میں اپنے یادگار کرداروں سے شائقین کے دل جیتے۔

کیتھرین اوہارا کو سب سے زیادہ شہرت فلم ’ہوم الون‘ سے حاصل ہوئی، جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کرنے والے بچے کی ماں، کیٹ میکالسٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹی وی سیریز ’شِٹس کریک‘ میں موئیرا روز کے کردار نے انہیں نئی نسل میں بھی بے حد مقبول بنایا۔ اسی کردار کے لیے انہیں 2020 میں ایمی ایوارڈ بھی ملا۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور کامیڈین کی موت کی تصدیق ان کے منیجر نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ اوہارا مختصر علالت کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

فلم ’ہوم الون‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے میکالے کلکن نے اپنی ساتھی اداکارہ اور فلمی ماں کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی، جس میں دو تصاویر شامل تھیں۔ پہلی تصویر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کیتھرین اوہارا ننھے میکالے کو محبت سے گلے لگائے ہوئے نظر آ رہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر 2024 میں کلکن کی ہالی ووڈ واک آف فیم تقریب کی ہے، جہاں اوہارا نے دوبارہ انہیں بانہوں میں لیا ہوا ہے۔

اپنی پوسٹ میں میکالے کلکن نے لکھا: “ماں!! مجھے لگا ہمارے پاس وقت ہے، میں اور چاہتا تھا۔۔۔ میں چاہتا تھا کہ تمہارے پاس بیٹھوں، تمہیں سنوں۔ میں نے تمہاری بات سنی، مگر مجھے ابھی بہت کچھ کہنا تھا۔ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ پھر ملاقات ہوگی۔”

کیتھرین اوہارا کے پسماندگان میں ان کے شوہر، معروف پروڈکشن ڈیزائنر بو ویلچ اور دو بیٹے میتھیو اور لوک شامل ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔