معروف بالی ووڈ اداکار گرفتار

Famous Bollywood Actor Arrested
بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور کامیڈی اداکار راج پال یادیو چیک باؤنس کیس میں رقم کی ادائیگی نہ کرنے کے باعث قانونی مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔
نئی دہلی ہائی کورٹ نے اداکار کے خلاف دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے خود کو پیش کریں۔ عدالت نے اداکار کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔
اس حکم کی روشنی میں راج پال یادیو نے مقررہ تاریخ پر خود کو تہاڑ جیل میں گرفتار کروایا۔ وکیل کی جانب سے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست دائر کی گئی تھی، مگر عدالت نے اسے منظور نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی گرفتاری کیس کے قانونی تقاضوں کے مطابق ہوئی اور اس کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات عدالت میں زیر التوا ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












