جمعرات، 12-فروری،2026
جمعرات 1447/08/24هـ (12-02-2026م)

معروف اداکار 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

12 فروری, 2026 11:26

جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ یون وو 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جنگ یون وو کی اچانک موت نے نہ صرف ان کے مداحوں کو غم میں مبتلا کیا بلکہ کورین تفریحی صنعت کو بھی صدمے میں ڈال دیا۔ اداکار کی فیملی نے موت کی وجہ ظاہر نہیں کی ہے۔

جنگ یون وو نے اپنی مختصر مگر شاندار اداکاری کیریئر میں کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا۔ ان کے سپر ہٹ ڈراموں میں ‘Welcome To Waikiki 2’ اور ‘Bride Of The Sun’ شامل ہیں، جنہوں نے انہیں عوام میں بے حد مقبول بنایا۔

جنوبی کوریا کے معروف اداکار 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، آخری پوسٹ وائرل

اداکار کی موت کے فوراً بعد ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس پوسٹ میں جنگ یون وو نے ہانگ کانگ کے مرحوم اداکار
اور گلوکار لیسلی چیونگ اور برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی تصاویر شیئر کیں، جن کا انتقال بالترتیب 2003 اور 2011 میں ہوا تھا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں "Missed, envied, regretted’ PIR.BG'” لکھا، جس پر مداحوں نے مختلف ردعمل ظاہر کیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ کے الفاظ کی تشریح کی۔ بعض نے PIR.BG کو "Rest In Peace. Goodbye” کے الٹی شکل کے طور پر سمجھا جبکہ کچھ نے کہا کہ جنگ یون وو اپنے الفاظ کے ذریعے دنیا سے الوداع کہہ رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ لیسلی چیونگ اور ایمی وائن ہاؤس دونوں عالمی آئیکن تھے، اور ان کی موت نے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔