جمعرات، 12-فروری،2026
جمعرات 1447/08/24هـ (12-02-2026م)

لیجنڈری اداکار 48 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

12 فروری, 2026 09:44

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وندر بیک کا انتقال ہو گیا ہے۔

 گزشتہ روز ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

جیمز وندر بیک کی اہلیہ نے اپنے پیغام میں گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے شوہر ایک محبت کرنے والے انسان اور بہترین باپ تھے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ سوشل میڈیا پر چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں پیغامات موصول ہوئے جن میں اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 

James Van Der Beek's celebrity pals pen touching tribute after his death

 

اداکار چیڈ مائیکل مرے نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیمز ایک عظیم انسان تھے۔ انہوں نے لکھا کہ جیمز کی باتیں، ان کا فن اور ان کی انسانیت سب کے لیے مشعل راہ تھی۔ جینیفر گارنر نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمبرلی اور ان کے بچوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا نقصان ہے اور وہ اس مشکل وقت میں خاندان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ہیلری ڈف، ریز ویدر سپون، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور جینا دیوان سمیت کئی اداکاروں نے بھی اپنے پیغامات میں دکھ کا اظہار کیا۔ این سنک کے گلوکار لانس باس نے کہا کہ جیمز نے اپنی شخصیت سے دنیا کو بہتر بنایا۔ گلوکارہ کیتھرین مکفی نے اس خبر کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور خاندان کے لیے دعا کی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔