ہفتہ، 14-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

14 فروری, 2026 11:17

پاکستانی شوبز کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی دوبارہ تعلقات کے حوالے سے افواہیں ایک وائرل ویڈیو کے بعد حقیقت کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دونوں کو چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ہانیہ عامر نے مایوں کی تقریب کے لیے پیلا لباس پہنا ہوا ہے اور ہاتھوں میں گجرے سجائے ہوئے ہیں، جب کہ عاصم اظہر بلیک ڈریس میں خوشی سے جھومتے نظر آ رہے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maryam Rahim. (@bymariummmm)

 

ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں نے بھی بھرپور ردعمل ظاہر کیا۔ صارفین کی بڑی تعداد نے کہا کہ ’’اب تو شادی پکی ہے‘‘، جبکہ کچھ نے ہانیہ عامر کے حالیہ بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’’نکاح جمعہ کے بعد ہوگا۔‘‘

یہ ویڈیو شوبز اور مداحوں کے درمیان جوش و خروش پیدا کر رہی ہے اور دونوں کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔