بھارتی اداکارہ پراوینہ دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھارتی اداکارہ پراوینہ دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پراوینہ دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں خون کے کینسر کے باعث چل بسیں۔ ان کی وفات 17 فروری کو ہوئی، جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے کی ہے۔
پراوینہ دیش پانڈے نے بالی ووڈ کے متعدد معروف پروجیکٹس میں کام کیا۔ وہ فلم ’ریڈی‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں اور اسی طرح وہ فلم ’ایک ولن‘ کا بھی حصہ رہی ہیں۔
اداکارہ نے ہندی اور مراٹھی فلموں کے علاوہ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔ ان کی مہارت اور کرداروں کی وسعت نے انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک معتبر مقام دلایا۔
ان کے انتقال پر فلمی حلقوں اور شائقین میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور ان کی یادگار کارکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












