جمعہ، 20-فروری،2026
جمعہ 1447/09/03هـ (20-02-2026م)

ہالی ووڈ اداکار ایرک ڈین انتقال کرگئے

20 فروری, 2026 10:51

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ایرک ڈین کا 53 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

ایرک ڈین کئی مشہور ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ خاص طور پر گریز اینیٹمی اور ایوفوریا میں ان کے ادا کردہ کردار لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ یاد رہیں گے۔

جمعرات کو اداکار نے ایمیُوٹروفک لیٹرل سکلیروسیس (ای ایم آئی ایس) کے باعث زندگی کی بازی ہار دی۔ ڈاکٹروں نے انہیں یہ بیماری تقریباً ایک سال پہلے بتائی تھی۔ اس کے بعد وہ اپنی صحت کے حوالے سے کافی سرگرم رہے اور لوگوں کو آگاہ کرتے رہے۔

ایرک ڈین کی پیدائش 9 نومبر 1972 کو کیلیفورنیا میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی اصل کامیابی 2000 کی دہائی کے وسط میں حاصل کی۔ انہیں گریز اینیٹمی میں ڈاکٹر مارک سلوآن کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ کردار انہوں نے 2006 سے 2012 تک ادا کیا اور 2021 میں ایک بار پھر اسی کردار میں نظر آئے۔

اداکار کے مداح انہیں نہ صرف ان کے کردار بلکہ ان کی انسانیت اور بیماری کے دوران مثبت رویے کے لیے بھی یاد رکھیں گے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔