سوشل میڈیا تنقید پر ڈاکٹر نبیحہ کا ردِعمل، نجی معاملات پر خاموشی کی اپیل

سوشل میڈیا تنقید پر ڈاکٹر نبیحہ کا ردِعمل، نجی معاملات پر خاموشی کی اپیل
سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں اور تبصروں کے بعد ڈاکٹر نبیحہ نے وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے عوام سے گزارش کی ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کو موضوعِ بحث نہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ بیان دینے پر اس لیے مجبور ہوئیں کیونکہ مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے نجی معاملات پر مسلسل گفتگو کی جا رہی تھی۔
ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے حمایتیوں کا شکریہ ادا کیا، تاہم ان سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے شوہر کے بارے میں نامناسب یا منفی باتیں نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پہلے ہی ان کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث ہے، لہٰذا مزید تبصرے ان کی پریشانی میں اضافہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی نجی زندگی کا معاملہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے اور اسے اسی حد تک محدود رکھا جائے۔ بعض افراد سوشل میڈیا پر غیر ضروری طور پر معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں شریک ہوئی تھیں جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق چند باتیں شیئر کی تھیں۔
پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کو سنوارنے کی خواہش رکھتی ہیں اور انہوں نے سوچ سمجھ کر شادی کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے عمر کے فرق سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان عمر کا فرق صرف چند سال ہے، مگر سوشل میڈیا پر اسے بڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












