نوجوان لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ حکیم کی متنازع ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے!

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ حکیم کی کم عمر لڑکی سے شادی گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔
ابتدا میں اس شادی کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔ کچھ افراد نے عمر کے واضح فرق پر تنقید کی جبکہ بعض نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
تاہم معاملہ اس وقت شدت اختیار کرگیا جب شادی کے بعد بزرگ شہری اور ان کی اہلیہ کی مزید ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں۔ ان کلپس میں دونوں کو غیر سنجیدہ انداز میں دکھایا گیا جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے ناراضی کا اظہار کیا۔
یاسر شامی کی حرکتیں چیک کریں ، ڈرامے بازی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے pic.twitter.com/hVrqi7fz5M
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) February 24, 2026
خاص طور پر ایک مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز کے بعد تنقید میں اضافہ ہوگیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس عمر میں اس نوعیت کا طرزِ عمل کسی بزرگ شخصیت کو زیب نہیں دیتا۔ متعدد صارفین نے اسے غیر مناسب اور غیر سنجیدہ رویہ قرار دیا۔
بعض تبصروں میں کہا گیا کہ شادی ذاتی معاملہ ہے، تاہم سوشل میڈیا پر مسلسل توجہ حاصل کرنے کے لیے متنازع مواد شیئر کرنا درست اقدام نہیں۔ کئی افراد نے اس عمل کو معاشرتی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ گزشتہ تین روز سے مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِ بحث ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس پر تبصروں اور ویڈیوز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












