ظہران ممدانی کی اہلیہ کے ہمراہ قوالی محفل میں شرکت، ویڈیو وائرل

ظہران ممدانی ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیویارک میں منعقدہ قوالی کی روح پرور نشست میں شریک ہوئے۔
اس تقریب کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میاں بیوی محفل کے دوران نہایت سکون اور انہماک سے قوالیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ظہران ممدانی کو وجدانی کیفیت میں تالیاں بجاتے بھی دیکھا گیا، جس سے صوفیانہ کلام سے ان کی دلچسپی واضح ہوتی ہے۔
اس روحانی تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اور سرکاری شخصیات کی شرکت نے اسے بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت بنا دیا۔
یاد رہے کہ قوالی برصغیر کی صوفی روایت کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہے جو محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کرتی ہے۔
اس سے قبل بھی ظہران ممدانی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مقامی پولیس اہلکاروں کے ساتھ افطار ڈنر میں شریک دکھائی دیے تھے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












