شعیب ملک کی ایک اور شادی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

شعیب ملک کی ایک اور شادی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی
سابق قومی کپتان شعیب ملک ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اطلاعات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ 27 فروری کو اداکارہ ونیٖزا ستار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
غیر مصدقہ رپورٹس کے باوجود یہ خبر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے اور سوشل میڈیا صارفین مختلف قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔
مداحوں کی جانب سے حیرت اور تجسس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض حلقے اس خبر کو محض افواہ قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اس سے قبل بھی اپنی شادیوں کے باعث خبروں کا مرکز رہے ہیں۔
2010 میں انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی، یہ رشتہ ایک طویل عرصے تک قائم رہا تاہم 2024 میں علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہا ہے۔
بعد ازاں جنوری 2024 میں شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی۔ اس شادی سے متعلق کسی قسم کے اختلاف یا علیحدگی کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
فی الحال تیسری شادی سے متعلق خبریں محض سوشل میڈیا دعوؤں تک محدود ہیں اور کسی مستند ذریعے سے اس کی توثیق نہیں ہو سکی۔ مداح اب متعلقہ شخصیات کے واضح مؤقف کے منتظر ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












