جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

پاکستان کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

12 مارچ, 2026 07:57

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عاصم بخاری گزشتہ رات اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد کومہ میں چلے گئے تھے۔ وہ کافی عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ گزشتہ پندرہ دن سے انہیں اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

عاصم بخاری کا شمار پاکستان کے تجربہ کار اور باصلاحیت اداکاروں میں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں طویل عرصہ کام کیا۔ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے وہ ناظرین میں بہت مقبول تھے۔ ان کے کرداروں کو ہمیشہ پسند کیا جاتا تھا اور انہوں نے کئی یادگار پرفارمنسز دیں۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کے صاحبزادے جلال بخاری بھی اس وقت لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہیں پتے میں پتھری کی شکایت ہے اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔