ہفتہ، 14-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/25هـ (14-03-2026م)

معروف اداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

14 مارچ, 2026 08:42

معروف اداکار شجاعت ہاشمی علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق اداکار شجاعت ہاشمی کو نماز جمعہ کے وقت اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور فنکاروں کو غمگین کر دیا ہے۔

شجاعت ہاشمی نے پاکستان کے ٹیلی وژن ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری اور آواز کے ذریعے پہچان بنائی۔ انہوں نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز معروف ہدایت کار یاور حیات کے ڈرامے ’’کہر‘‘ سے کیا تھا۔

انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کے مقبول ڈراموں میں ’’وارث‘‘، ’’زرد دوپہر‘‘، ’’رات کا پچھلا پہر‘‘، ’’رانی اور رضیہ‘‘ اور ’’کرچیاں‘‘ شامل ہیں۔ ان ڈراموں نے انہیں ناظرین کے درمیان خاص مقام دلایا۔

وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار تھے بلکہ ایک پڑھے لکھے فنکار بھی تھے۔ شجاعت ہاشمی نے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔ فن و ثقافت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔