جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

بھارتی گلوکار بادشاہ نے دوسری شادی کرلی؛ دلہن کون؟

26 مارچ, 2026 09:36

معروف بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ نے پنجابی اداکارہ ایشا ریکھی سے دوسری شادی کرلی ہے۔

اداکارہ کی والدہ پونم ریکھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بادشاہ اور ایشا کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں دونوں کو شادی کی رسومات ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر بادشاہ نے سبز کُرتا اور سنہری پگڑی پہن رکھی تھی جبکہ ایشا سرخ عروسی لباس اور روایتی زیورات میں نظر آئیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by POONAM RIKHI (@poonamrikhi6)

 

واضح رہے کہ بادشاہ نے پہلی بیوی جیسمن مسیح سے طلاق کے چھ سال بعد دوسری شادی کی ہے، انکی پہلی شادی 2020 ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی جیسیمی گریس مسیح سنگھ ہے جو لندن میں رہائش پذیر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ پرتیک سنگھ سسودیا المعروف بادشاہ کی پہلی شادی جیسمن مسیح سے 2020 ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی جیسیمی گریس مسیح سنگھ ہے جو لندن میں رہائش پذیر ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔