بھارتی اداکارہ و ماڈل ہرشل کالیا ٹریفک حادثے میں چل بسیں

A well-known Indian actress passes away at the age of 30
بھارتی اداکارہ و ماڈل ہرشل کالیا ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی 30 سالہ اداکارہ و ماڈل Harshal Kalia ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ یہ حادثہ پیر کی رات پیش آیا جب وہ اپنے کام سے واپس گھر جا رہی تھیں۔
رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور سڑک کے درمیان موجود ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی الٹ گئی اور کئی بار گھومتی ہوئی دور جا گری۔ قریبی لوگوں نے فوراً موقع پر پہنچ کر مدد کی اور اداکارہ کو گاڑی سے نکال کر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق انہیں سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ تمام کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا اور اسپتال پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ہرشل کالیا نہ صرف اداکاری بلکہ اینکرنگ کے شعبے میں بھی اپنی پہچان رکھتی تھیں۔ انہوں نے ایک نیوز چینل کے ساتھ بطور اینکر کام کیا اور اس کے علاوہ کئی راجستھانی گانوں میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔
حالیہ عرصے میں وہ ماڈلنگ کی دنیا میں کافی متحرک تھیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی اچھی خاصی فین فالوونگ موجود تھی۔ ان کی اچانک وفات پر بھارتی شوبز انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












